سانحہ چارسدہ میں را اوروہ قوتیں ملوث ہیں جو مودی نواز تعلقات سے خوش نہیں،رانا تنویرحسین

پیر 25 جنوری 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ افغان حکومت سے مل کر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پرسنجیدگی سے غور جاری ہے‘ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی کیخلاف تعاون کی بجائے وزیرداخلہ کوتبدیل کرنے کی بات کررہی ہیں‘ اس وقت تمام سیاسی قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ میں را اوروہ قوتیں ملوث ہیں جو مودی نواز تعلقات سے خوش نہیں،افغانستان کو دہشت گردوں کے حوالے سے ثبوت دیئے ہیں دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ دشمن ہے اسی لیے دہشت گردی سے لڑنے کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی کیخلاف تعاون کی بجائے وزیرداخلہ کوتبدیل کرنے کی بات کررہی ہیں اس وقت تمام سیاسی قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔