چائے فروش نے سی اے (چارٹرڈ اکاونٹنٹ) کا امتحان پاس کر لیا، حکومتی عہدہ بھی مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 16:50

چائے فروش نے سی اے (چارٹرڈ اکاونٹنٹ) کا امتحان پاس کر لیا، حکومتی عہدہ ..

سولہ پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): بھارتی گاؤں سولپ پور کے رہائشی ایک اٹھائیس سالہ چائے فروش نے سی اے کا امتحان پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ سومناتھ گرم ، جو کہ اپنے علاقہ کے قریب ہی چائے فروخت کرتا ہے ، نے سی اے کا امتحان پاس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے سی اے کا رزلٹ آنے کے بعد سومناتھ کو آج مہاراشٹرا گورنمنٹ کی ”ارن اینڈ لرن“ سکیم کا سفیر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر برائے تعلیم کا کہنا تھا کہ آج کل چائے فروشوں کے اچھے دن چل رہے ہیں ، چائے بیچنے والا پہلے وزیر اعظم بن گیا اور اب سومناتھ نے اپنی سی اے کی ڈگری کے بعد سفیر کا عہدہ حاصل کر لیا۔ عہدہ ملنے پر سومناتھ کا کہنا تھا کہ میں اس حکومتی اعلان سے بہت خوش ہوں، سفیر مقرر ہونے کے بعد میں محنتی اور غریب نوجوانوں کی فلاح کے لیےکام کروں گا۔