اقتصادی پابندیوں اور بینکنگ کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے اس وقت ایران کو 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کی برآمدات کی جا رہی ہیں، اقتصادی ماہرین

پیر 25 جنوری 2016 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ اور بینکنگ کی سہولیات کی دستیابی سے ایران کو برآمدات کے حجم کو ایک سال میں 80کروڑ ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں اور بینکنگ کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے اس وقت ایران کو 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کی برآمدات کی جا رہی ہیں جن کو رواں سال کے دوران 2کروڑ ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ سال تک ملکی برآمدات کے حجم کو باآسانی 80کروڑ ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے جس سے نہ صرف ملکی برآمدات کے فروغ بلکہ ملکی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :