کاشتکار تربوز کی فصل آئندہ ماہ سے کاشت کریں ، ماہرین زراعت

پیر 25 جنوری 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) کاشتکار تربوزکی کاشت آئندہ ماہ سے شروع کریں تاکہ بیل کو کورے کا خطرہ نہ رہے۔زرعی ماہرین کے مطابق تربوزکو خربوزے کی نسبت زیادہ طویل گرم موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تربوز کی عام فصل 15فروری سے مارچ کے آخر تک بوئی جاتی ہے اور اس فصل کا پھل جون ،جولائی میں برداشت کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ”شوگر بے۔بی “محکمہ کی منظور شدہ قسم ہے جو نسبتاََ کم دنوں میں تیار ہوتی ہے اوراسے اگر وسط فروری مین بویا جائے تو اس کا پھل مئی کے آخر ی ہفتے تک اترنا شروع ہو جاتاہے۔