پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب اور قیمت میں اضافہ

پیر 25 جنوری 2016 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان میں بھی اس کی کرنسی کی طلب اور قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی ریال کی طلب بڑھ رہی ہے، پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ریال کی قیمت چونتیس ہزار پاکستانی روپے تھی، جو اب بڑھ کر پچاس ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے بینکنگ چینل کھل گیا، جس سے اس کی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :