طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ

پیر 25 جنوری 2016 17:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سن رائز ہائی سکول مناواں میاں کالونی‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین‘لاہور‘گورنمنٹ آصفہ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سید مٹھا بازار‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گجر کالونی‘ جوڑے پل‘ صدر کینٹ‘لاہور‘گورنمنٹ مڈل سکول‘جلیانہ‘ علامہ اقبال ٹاؤن سٹی‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جلیانہ‘ملتان روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ عباس نگر‘شاہدرہ‘ڈاکٹر متین فاطمہ ٹرسٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ بھٹو کالونی‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد823 تھی ۔

متعلقہ عنوان :