لاہور چیمبر کی طرف سے میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 25 جنوری 2016 17:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعید اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے کہا کہ نے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ایسانقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ میاں عامر محمود کے والد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین

متعلقہ عنوان :