پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘ راجہ عدیل

بجلی قیمتوں میں کمی سے پیداوار لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 25 جنوری 2016 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گی۔

راجہ عدیل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 11سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور پٹرولیم مصنوعات27 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی ہیں ۔ اس لیے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات بین الاقوامی سطح کے مطابق کم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا اس پرمستزاد مختلف قسم کے حکومتی ٹیکسوں نے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیاجن کے باعث صنعتی شعبہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے اس لیے حکومتی ٹیکسوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

اسی صورت میں صنعتکار سستی اشیاء تیار کرکے حکومتی برآمدات میں اضافہ کرسکے گا اور برآمدات کے حکومتی اہداف بھی پورے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :