سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل2015 کی منظوری دیدی
غیر مسلم ممالک مسلمان ملکوں میں گوشت برآمد کرتے ہیں ، اسے حلا ل قرار دینے کیلئے کوئی اتھارٹی موجود ہی نہیں ، گوشت اب مسلم ایسو سی ا یشن سے تصدیق کروا کر برآمد کیا جاتا ہے ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پاس اس کی خریدو فروخت روکنے کا کوئی اختیار نہیں ،مسلمان ممالک چاہتے ہیں حلال گوشت پاکستان برآمد کرے،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی بریفنگ
پیر 25 جنوری 2016 17:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل2015 کی منظوری دیدی ہے جبکہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر مسلم ممالک مسلمان ملکوں میں گوشت برآمد کرتے ہیں ، ایسی کوئی اتھارٹی موجود ہی نہیں جو اسے حلال قرار دے، جو حلال قرار دیا جارہا ہے اسے مسلم ایسو سی ا یشن سے تصدیق کروا کر برآمد کیا جاتا ہے ،اور متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلمان ممالک کے ذریعے یہ اشیاء پاکستان آتی ہیں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پاس اس کی خریدو فروخت روکنے کا کوئی اختیار نہیں مسلمان ممالک یہ چاہتے ہیں کہ حلال گوشت پاکستان برآمد کرے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان سیف اﷲ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤ س میں منعقد ہوا۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم اور میاں محمد عتیق شیخ کے علاوہ وفا قی وزیر برا ئے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین،سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن ،ڈی جی پی این اے سی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان حلال اتھارٹی بل2015کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔یہ بل 23دسمبر2015 کوسینیٹ سے قائمہ کمیٹی کو جائزہ لینے کیلئے بھیجا گیا تھا۔سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے قائمہ کمیٹی کو بل بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بل پر 2011 سے کام ہو رہا ہے اور موجودہ حکومت نے پاکستان حلال اتھارٹی بل کی تیاری پر کام تیزی سے کیا ۔اور یہ بل تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے بنایا گیا ہے جس کو قومی ا سمبلی نے 7دسمبر2015کو بل کو منظور کر لیا ۔قائمہ کمیٹی نے بل کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے بل کو منظور کر لیا۔سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے تجویز دی کہ بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں پولٹری یا میٹ کے نمائندے کو پرائیوٹ ممبر کے طور پر شامل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.