باچا خان یونیورسٹی کو دوبارہ ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا

یونیورسٹی انتظامیہ کا حکومت سے فول پروف سیکیورٹی ،موٹروے پر الگ انٹرچینج بنانے، ایف سی پلاٹون کی تعیناتی ،ہائی ریزولوشن کیمروں کی تنصیب کامطالبہ

پیر 25 جنوری 2016 17:55

باچا خان یونیورسٹی کو دوبارہ ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) دہشتگرد حملے سے متاثرہ باچا خان یونیورسٹی کو ایک دن کھلنے کے بعد دوبارہ ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے حکومت کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے ،موٹروے پر الگ انٹرچینج بنانے، ایف سی پلاٹون تعینات کرنے،ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کر دیئے۔

پیر کو ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ وائس چانسلر کی زیر صدارت جامعہ ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمینوں کے اجلاس میں کیا گیا۔طلباء کیلئے یونیورسٹی کھولنے کے فیصلے پر آئندہ ہفتے غور کیاجائے گا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیکیورٹی کیلئے فیکلٹی ممبران کو لائسنس یافتہ اسلحہ دیا جائے، یونیورسٹی تک آنے والے روڈ کو ڈبل کیا جائے، موٹروے پر یونیورسٹی کیلئے الگ انٹرچینج قائم کیا جائے،یونیورسٹی کی دیواروں کو مطلوبہ حد تک اونچا کیا جائے، ہر 100میٹر کے فاصلے پر واچ ٹاورز بنائے جائیں، ہائی ریزولوشن کیمرے اور سیکیورٹی کیلئے ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، یونیورسٹی کو ایک فائربریگیڈ اور تین ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی جائیں، یونیورسٹی کے باہر ایک پولیس چوکی قائم کی جائے، سیکیورٹی گارڈ کیلئے جدید اسلحہ، واک تھرو گیٹ اور واکی ٹاکی دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پیر کو یونیورسٹی کھولنے کا مقصد اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، ایک ہفتے بعد سیکیورٹی انتظامات کے جائزے اور مرمت کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔