انور علی کا باؤنسر، کیوی فاسٹ باؤلر مچل میک کلینیگن کے چہر ہ زخمی،اگلے 2میچوں میں شرکت مشکوک

بالکل ٹھیک ہوں، کچھ ہڈیاں ٹوٹی ہیں ،انجری کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکوں گا،فاسٹ باؤلر کا ٹوئٹ

پیر 25 جنوری 2016 17:57

انور علی کا باؤنسر، کیوی فاسٹ باؤلر مچل میک کلینیگن کے چہر ہ زخمی،اگلے ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر مچل میک کلینیگن کے چہرے پر گیند لگنے کے سبب ان کی آکھ کے نیچے فریکچر ہو گیا جس کے باعث ان کی اگلے دو ایک روزہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔پاکستان کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 18 گیندوں پر جارحانہ 31 رنز بنانے والے مچل میک کلینیگن نے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعے تک رسائی میں مدد کی لیکن اننگ ختم ہونے سے ایک گیند قبل ہی ان کی مزاحمت خطرناک انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔

اننگ کا آخری اوور کرنے والے انور علی کی پانچویں گیند کو سمجھنے میں میک کلینیگن بری طرح ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ میں سے ہوتی ہوئی آنکھ کے اوپر جا لگی۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند انتہائی قوت کے ساتھ ان کی آنکھ پر لگی ہے۔

(جاری ہے)

اننگ ختم ہونے میں محض گیند باقی تھی لیکن تکلیف کی شدت کی وجہ سے میک کلینیگن فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔

اسی انجری کی وجہ سے وہ پاکستانی کی بیٹنگ میں باؤلنگ بھی نہیں کر سکے۔بعد میں طبی معائنے کے بعد اندازہ ہوا کہ ان کی الٹی آنکھ کے اوپر فریکچر ہو گیا ہے۔میک کلینیگن نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شائقین کو مطلع کیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، بس کچھ ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح پر مبارکباد بھی دی۔اس انجری کے سبب وہ جمعرات کو ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آخری میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :