شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک میزائل حملہ ، 12 سے زائد افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 18:01

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک میزائل حملہ ، 12 سے زائد افراد ہلاک

شام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 11 عسکریت پسند اور پانچ عام شہری ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور میزائل روسی فورسز یا حکومتی فوج نے داغا تھا۔ بتایا گیا ہےکہ یہ میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب باغی گروپوں النصرہ فرنٹ اور الاحرار الشام کے عسکریت پسند ایک مفاہمتی بات چیت کے لیے جمع تھے۔ تاہم میزائل حملے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :