چین نے متاثرین زلزلہ کے لیے امداد ی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی

متاثرین زلزلہ کے لیے بھیجی گئی امداد میں متاثرہ خاندانوں کے لیے2950 ٹینٹ بھی شامل

پیر 25 جنوری 2016 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) 26 اکتوبر 2015کو پاکستان میں آنے والے زلزلہ سے پاکستان کے متعدد علاقے خصوصاً شمالی علاقہ جات ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہوئے ۔ زلزلہ متاثرین سے انسانی ہمدری اور اظہار یکجہتی کے لیے چین کی گورنمنٹ کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے لیے امداد بھیجی گئی ہے ۔امداد میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے2950 ٹینٹ بھیجے گئے ہیں ۔

عوامی جمہوریہ چین کی طرف سیچین کے سفیر Sun Weidong نے آج این ڈی ایم اے H-11 ویئر ہاؤس اسلام آباد میں امدادی سامان چیئرمین این ڈی ایم اے جناب میجر جنرل اصغر نواز صاحب کے حوالے کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران چائینز ایمبیسڈٖر نے پاکستا ن میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرین کی امداد کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کیئے گئے بر وقت اقدامات کو سراہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گورنمنٹ اس مشکل وقت میں پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے صاحب نے چائنیز گورنمنٹ کی طرف سے انسانی ہمدری اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی امداد کرنے پر چائینز ایمبیسڈر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلقات قائم رہے اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے قدرتی آفات سے دوچار اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دینے پر چائینز گورنمنٹ کے جذبہ انسانی ہمدردی کو سراہا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کی طرف سے آج این ڈی ایم اے کے حوالے کیئے جانے والے 2950 ٹینٹ کے علاوہ پہلے بھی چین نے امدادی سامان ٹینٹ، کمبل اور جنریٹر کی صورت میں متاثرین زلزلہ کے لیئے 5 نومبر 2015 کو این ڈی ایم اے کے حوالے کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :