وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
گیس پاور پلانٹ کے 3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچا کر نئی مثال قائم کی ہے‘ شہبازشریف
پیر 25 جنوری 2016 18:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران توانائی منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت اپنے وسائل اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت ہزاروں میگاواٹ کے توانائی منصوبوں پر کام کررہی ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے 2017ء میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافیت سے تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ان منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچاکر ایک شاندار مثال قائم کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کی تاریخ میں شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو شروع کرنے اورانہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی اورحکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار متعارف کراکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دن رات کی جانے والی کاوشیں رنگ لارہی ہیں-توانائی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام کیا جا رہاہے او ر توانائی کے منصوبے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں- پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے تین منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا تے ہوئے قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں اور یہ منصوبے دنیا کے سستے ترین پراجیکٹس ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی وژنری قیادت میں توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے دن رات کام جاری ہے اورتوانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔کوئلے ، گیس، ہائیڈل اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.