پنجاب میں بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8سے 14فروری تک ہو گا

پیر 25 جنوری 2016 18:18

لاہور/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب میں بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8سے 14فروری تک ہو گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یونین کونسلوں، ضلعی کونسلوں، ٹاؤن کمیٹیوں ، میونسپل کمیٹیوں ، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

8فروری کو ضلعی کونسلوں، میونسپل کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔میونسپل کمیٹیوں کے بالواسطہ امیدواروں کا انتخاب 11فروری کو ہوگا جبکہ یونین کونسلوں کے امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ 14فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ کونسلوں کے ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے جن نشستوں کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ان کے لئے اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس انتخابی شیڈول کے دوران الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تعطیل کے ایام میں بھی کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :