آل پاکستان تا جر اتحاد کے صدر محمد کاشف چو ہدری کی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل پر بلو چستان کی تا جر وں کو مبارکباد

پیر 25 جنوری 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے انجمن تا جران بلو چستان کے تحت صو بے بھر میں مکمل اور کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل پر انجمن تا جران بلو چستان کے عہدے داران اور تا جر برادری کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ بلو چستان کے تا جروں نے جس جرات اور بہادری سے اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھا ئی ہے اس کے نتیجے میں یقینا تا جروں کے مسائل حل ہو ں گے اورپور ے پاکستان کے تاجر بلو چستان کے تا جروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

انھوں نے انجمن تاجران بلو چستان کی جا نب سے 5فروری کو بلو چستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے اعلان کی بھر پو ر تائید کر تے ہو ئے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ حکو مت ایف سی ،کسٹم اہلکاروں اور FBR کے اہلکاروں کو کنٹرول میں رکھے جو بلو چستان کے تاجروں کو افغان بارڈر کے ذریعے آنے والے سامان جو کسٹم کلیرنس کے باو جو د چیک پو سٹیں قائم کر کے اور گو داموں پر چھا پو ں کے ذریعے ضبط کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں تا جروں اور قانونی طر یقے سے کاروبار کر نے والوں کا کروڑوں رو پے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا اس ساری صو رتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بلو چستان نو اب ثنا ء اﷲ زہری نے صو بائی وزراء ،ایف سی ،کسٹم اور تا جروں پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی تا کہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جا سکے مگر تا حال اس پر کو ئی عمل نہیں ہو سکا ۔جس کے بعد بلو چستان بھر کے تا جروں نے 5فروری کو دو بادہ صو بے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑ تا ل کا فیصلہ کیا ہے ۔کاشف چو ہدری نے وزیر اعظم میاں محمد نو از شر یف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائیں کیو نکہ ملکی معیشت ہڑ تالوں کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :