دوسری عالم الخیال جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز سوئی گیس کے کھلاڑی چھائے رہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 25 جنوری 2016 18:48

دوسری عالم الخیال جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز سوئی گیس کے کھلاڑی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) دوسری عالم الخیال جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز سوئی گیس کے کھلاڑی چھائے رہے۔ دوسرے روز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن تمغہ امتیاز رشید ملک تھے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے اور ٹپس دیں اور گروپ فوٹو بنوایا۔

(جاری ہے)

انڈر 12 بوائز مقابلوں میں احمد نیل نے حمزہ جواد کو 8-4 سے، فیضان فیاض نے ماہا سید کو 8-0 سے، ہارث نے شاہیل طاہر کو 8-2 سے، عبدالحنان خان نے ذلان خان کو 8-3 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 14 بوائز سنگل مقابلوں میں نعالین عباس نے صمد اریجو کو 6-1, 6-0 سے، محمد عبداﷲ نے عبدالحنان خان کو 7-5, 6-3 سے، سمیع زیب نے احمد سعید کو 6-1, 6-2 سے، عاقب عمر نے 5-7, 6-2, 6-1 سے کر کوارٹرفائنل مرحلوں کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 18 بوائز سنگل مقابلوں میں شعیب خان نے عبدالسیمع کو 6-0, 6-1 سے، سید نوفل کلیم نے احمد کلیم کو 6-0, 6-2 سے،یوسف خان نے حافظ ارباب علی کو6-0, 6-3 سے، برکت اﷲ نے حمبل کو 6-2, 6-3 سے، اسد اﷲ نے فہد احمد کو 6-3, 0-6, 6-1 سے، حافظ عرفان الحق نے طلحہ آصف کو 3-6, 6-4, 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنل مرحلوں کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :