امریکی صدر ثبوت پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملنے کے باوجود خاموش کیوں ہیں : ساجد میر
ذیشان حیدر پیر 25 جنوری 2016 18:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے امریکی صدراس پر خاموش کیوں ہیں؟۔ افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ امریکی صدر اوباما کا پاکستان سے ڈور مور کا تقاضاسراسر زیادتی ہے۔
دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کیخلاف کارروائی میں کسی ملک کو کوئی امتیاز نہیں رکھنا چاہئے۔ اس امر کا اظہارمرکزی انہوں نے مرکزی دفتر106 راوی روڈ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کویت کے امیر مولانا عارف جاوید محمدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھول گیا ہے کہ نائن الیون واقعہ کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے، بھارت کا تو ایک پتا تک نہیں ٹوٹا پاکستان میں دہشتگردی کے نام پر ساٹھ ہزار کے لگ بھگ سویلین، فوجی پولیس اہلکاربچے بوڑھے اور عورتیں شہید ہو چکے ہیں سات لاکھ سے زائد افراد گھروں سے بے گھر ہوچکے، نہ جانے ابھی کتنے جنازوں کو کندھے دینے باقی ہیں ہر طرف بارود کی بو، بموں کی گھن گرج اور بندوقوں کی تڑتڑاہٹ ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.