وزیر داخلہ چوہدری نثار صحت یاب ، سرکاری امور نمٹانے شروع کردیئے ،نیشنل ڈیفنس کورس کے شرکاء کو داخلی سلامتی پالیسی پر بریفنگ ، ضروری فائلیں بھی دیکھیں

پیر 25 جنوری 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے صحت یاب ہونے کے بعد سرکاری امور نمٹانے شروع کردیئے،چوہدری نثارنے نیشنل ڈیفنس کے کورس کے شرکاء کو داخلی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی اوردفتری امور نمٹاتے ہوئے ضروری فائلیں دیکھیں۔

(جاری ہے)

پیر کو چوہدری نثارعلی خان نے ڈیڑھ ہفتے کے بعد دوبارہ سرکاری امورنمٹانے شروع کئے،انہوں نے’’ پی‘‘ بلاک میں این ڈی یو کے کمانڈاینڈلیڈرشپ پروگرام کے شرکاء کو انٹرنل سیکیورٹی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی اورشرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے،شرکاء میں سینئر آرمی افسران شامل تھے۔چوہدری نثارنے اپنی وزارت کی کئی اہم فائلیں بھی دیکھیں اور ان پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :