ایس ای سی پی نے ای ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئیے
کمپنی حصہ دار اب اجلاس میں شریک ہوئے بغیر کسی بھی مقام سے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال کر فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہو سکیں گے
پیر 25 جنوری 2016 19:04
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ای۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئے تاکہ کمپنیوں کے شراکت دار الیکٹرنک ذرائع کے ذریعے کمپنی کے اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں اور کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل با آسانی شامل ہو سکیں ۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016 کے جاری ہونے کے بعد کمپنی میں شیئرز رکھنے والے حصہ دار ، کمپنی کے اجلاس میں شامل ہوئے بغیر کسی بھی مقام سے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال کر اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہو سکیں گے۔
اس اقدام سے کاروباری شعبے میں کارپوریٹ گورننس اور کارپوریٹ جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں کمپنی کے اجلاس میں مختلف قراردادوں پر ووٹنگ کے عمل کومؤثر اور شفاف بنانے کے طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ای ووٹنگ کے عمل ووٹ کی گنتی الیکٹرانکلی کی جائے گی جس کے نتائج نہایت شفاف ہوں گے اور ان میں غلطی کی گنجائش بہت ہی کم ہو گی اور کمپنی کے اجلاس میں شراکت داروں کی شمولیت میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ وہ طبعی طور پر جائے بغیر مختلف قرارداوں پر رائے دے سکیں گے۔
اگر کسی لسٹڈ کمپنی کو اپنے کم از کم پانچ ممبران یا کسی ایک ممبر جو کہ کمپنی کے شیئرز میں کم از کم دسواں حصہ رکھتا ہو ، کی جانب سے کسی بھی معاملے پر ووٹنگ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا توہ کمپنی اس معاملہ پر ووٹنگ کروانے کی پابند ہو گی اور اجلاس سے پہلے ای ووٹنگ کا انتظام کرے گی۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں ووٹنگ کے عمل کو نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ کمپنی ای ووٹنگ کے لئے ایک اہل انٹر میڈٹری تعینات کرے گی جو کہ کمپنی کے عمومی اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ کروانے والے انٹر میڈٹری کو ان ممبران کی تفصیلات اور ای میل ایڈریس دئے جائیں گے جو کہ ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہوں۔ انٹر میڈٹری، ممبران کو اجلاس کے نوٹیفکیشن کی اطلاع دے گا اور ان کے لئے الیکٹرنک ذرائع سے ووٹ ڈالنے کے لئے انتظامات مکمل کرے گا اور تمام تفصیلات ان کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریسوں پر اجلاس کی تاریخ سے کم از کم پانچ روز پہلے ارسال کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.