برطانوی بندرگارہ کویز میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد گاڑیاں اور کشتیاں زد میں

muhammad ali محمد علی پیر 25 جنوری 2016 19:11

برطانوی بندرگارہ کویز میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد گاڑیاں اور کشتیاں ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء)برطانوی بندرگارہ کویز میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں اور کشتیاں زد میں آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کویز بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ کے باعث وہاں موجود 50 سے زائد کشتیاں اور گاڑیاں اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ 30 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔