لاہور میں نجی یونیورسٹی کا ریکٹر گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 جنوری 2016 19:15

لاہور میں نجی یونیورسٹی کا ریکٹر گرفتار کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء) لاہور میں نجی یونیورسٹی کا ریکٹر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروزوالا کے علاقے میں انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ریکٹر قیصر درانی اور ڈاکٹر فرخ کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو کالعدم تنظیموں سے رابطے ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :