ملک کو جنرل راحیل شریف جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے ، وینا ملک

حکومت پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرے، اداکارہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 19:18

ملک کو جنرل راحیل شریف جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے ، وینا ملک

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) معروف اداکارہ اور سماجی کارکن وینا ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جنرل راحیل شریف جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے اس لئے حکومت پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا اس موقع پر وینا ملک کے شوہر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے سفیر کی حیثیت سے یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے یہاں آ کر انہیں معصوم طلباء کے ساتھ ہونے والے ظلم پر انتہائی دکھ اور آفسوس ہوا۔ میرے پاس و الفاط نہیں جن سے میں دکھی ماوؤں کے دکھوں اور غموں کا مداوا کروں، تاہم میرے آنے کا مقصد یہاں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے حوصلے بڑھانا اور انکے والدین کے غم بانٹنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہم معیاری تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کر سکتے ہیں میری خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کی زیور سے مستفید ہو۔ دہشت گردی اپنے گھناؤنے کاموں کے ذریعے اس ملک کے بچوں کو تعلیم کے حصول سے محروم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے بھادر اور امن پسند قوم انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہہ ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے اور طلباء ہمارے ملک کا مستقبل اور قیمتی آثاثہ ہے ، یہی بچے آ گے بڑھ کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ اس موقع پر وینا ملک اور اسکے شوہر نے ترنم کے ساتھ اے پی ایس پشاور کے ننھے بچوں کیلئے تیار کیا گیا نغمہ بھی گایا۔

متعلقہ عنوان :