سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دی جائے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں‘صاحبزادہ حامدر ضا
پیر 25 جنوری 2016 19:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دی جائے،نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، گلگت کو ملک کو پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے،پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ملائیشیا ء سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی عہدیداراں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت طالبان سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار سست پڑنے سے دہشتگرد پھر متحرک ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے حکومت نے ارپوں روپے اضافی کما لئے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔
پنجاب میں صحت و تعلیم کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبہ پر لگانا افسوسناک ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کے بجائے بھارت سے ڈو مور کا مطالبہ کرے۔بھارت جنوبی ایشیاء میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر صرف فوج عمل کررہی ہے۔تھر میں ہلاکتوں پر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو 67ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کا میثاق کرپشن ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔پنجاب حکومت وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
-
نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23سے کم کرکے 15دن کردی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.