ایران سعودی کشیدگی سے پورا عالم اسلام متاثر ہو رہا ہے‘سیدر یاض حسین شاہ

پیر 25 جنوری 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ایران سعودی کشیدگی سے پورا عالم اسلام متاثر ہو رہا ہے،ایران اور سعودی عرب امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں سفارتی تعلقات بحال کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردی کی آگ بجھانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام دشمن قوتوں کی بنائی ہو ئی تنظیمیں مسلمانوں کو بدنام کررہی ہیں۔ افغان حکومت پاکستان کو مطلوب دہشتگرد پاکستان کے حوالے کرے۔دہشتگردوں کے نظریاتی حامیوں کو بھی ریاستی گرفت میں لایا جائے۔