(ن) لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر صوبائی اسمبلی ندیم انور چیمہ سمیت 18راہنماؤں کی تحر یک انصاف میں شمولیت

بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں‘اورنج ٹرین منصوبے کیلئے160ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے‘ہر شخص پر سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا‘(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی میں جمہو ریت نہیں ’’بادشاہت ‘‘قائم ہے ‘میٹرواور ٹر ین چلانیوالے حکمرانوں نے غر یب کیلئے2وقت کی روٹی بھی مشکل کردی ہے ‘چوہدری محمدسرور کی شمولیت اختیار کر نیوالوں سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈرندیم انور چیمہ سمیت 18راہنماؤں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں‘اورنج ٹرین منصوبے کیلئے200ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے‘ہر شخص پر سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں جمہو ریت نہیں ’’بادشاہت ‘‘قائم ہے ‘میٹرواور ٹر ین چلانیوالے حکمرانوں نے غر یب کیلئے2وقت کی روٹی بھی مشکل کردی ہے ‘پنجاب میں بیڈ گورنس حکمرانوں کے دعوؤں کے منہ پر طمانچہ ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ میں نوجوانوں کو جوش وخر وش مثالی ہے اور پارٹی انتخابات سے عمران خان کا مشن مکمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز (ن) لیگ کے پی پی95سے ٹکٹ ہولڈر ندیم انوار چیمہ ضلع کونسل کے سابق رکن رضوان قادر چیمہ‘میجر (ر) نبیل انور چیمہ ‘چوہدری سلمان ‘اظہر مقبول ‘سہیل مظہر ‘تنویر شہزاد سمیت (ن) لیگ کے 18 راہنماؤں نے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کر کے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے ساتھ قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں مگر بد قسمی سے حکمرانوں کی پالیسی حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی ہے جسکی وجہ سے عام آدمی کے پاس اپنے مسائل کی وجہ سے خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں عوام پینے کا صاف پانی اور صحت اور رتعلیم جیسی بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں مگر حکمران میٹر وٹر ین کو تر جیح دے رہے ہیں اگر 200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو آج عوام خوشحال ہوتے اور صوبہ پنجاب بھی ترقی کرتامگر نااہل حکمرانوں کی نااہلیوں اور ناکامیوں کی سزا غر یب عوام کو مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کے جو اقدام کیا ہے تحر یک انصاف کا ہر کارکن اسکو مکمل سپورٹ کر تا ہے اور تحر یک انصاف کے سواکسی اور سیاسی جماعت میں جمہو ریت نہیں بلکہ وہاں پر بادشاہت کا نظام قائم ہے جسکی وجہ سے عوام ان سیاسی جماعتوں کی بجائے تحر یک انصاف کا حصہ بن کر عمران خان کا تبدیلی کی جنگ میں ساتھ دے رہے ہیں ۔