ڈاکٹر وسیم اختر نے ٹیکنیکل سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

پیر 25 جنوری 2016 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ٹیکنیکل سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ــ’’یہ ایوان حکومت پنجاب کو گذشتہ دنوں سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اس ایوان کی یہ رائے بھی ہے کہ ٹیکنیکل سٹاف کے ہزاروں سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے۔ حکومت پنجاب فی الفور ٹیکنیکل سٹاف کو بھی نئے پے اسکیل کے مطابق اپ گریڈیشن کرے‘‘۔