جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس،مارچ میں کرپشن فری پاکستان مہم چلانے کا اعلان، روڑ کارواں پر غور

پیر 25 جنوری 2016 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس زیرصدارت مرکزی صدر زبیراحمد گوندل منصورہ لاہور میں ہوا۔جس میں نوید انور سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سال کا جائزہ اور رپورٹس پیش کی گئیں۔اس اہم اجلاس میں سال 2016کے لیے پلاننگ کی گئی۔

مارچ میں ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ جبکہ اگست میں ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں امیر جماعت اسلامی محترم سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اور مؤثر آواز اٹھانے کی حکمتِ عملی بنائی گئی۔منتخب اضلاع میں یوتھ کنونشن کی تیاری کے لیے ٹاسک دیے گئے۔سال پاکستان کی یوتھ کے لیے انتہائی اہم سال ہوگا جس میں یوتھ پاکستان کے مسائل کے خلاف جنگ لڑے گی۔ رکنیت سازی مہم بھی زیر بحث رہی۔ حافظ عدیل گجر کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ پاکستان میں اضافہ کیا گیا۔