پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے اوبامااس پر خاموش کیوں ہیں؟‘ پروفیسر ساجد میر
دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کیخلاف کارروائی میں کسی ملک کو کوئی امتیاز نہیں رکھنا چاہئے‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث کویت کے وفد سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 21:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے امریکی صدراس پر خاموش کیوں ہیں؟، افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ، امریکی صدر اوباما کا پاکستان سے ڈور مور کا تقاضاسراسر زیادتی ہے، دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کیخلاف کارروائی میں کسی ملک کو کوئی امتیاز نہیں رکھنا چاہئے۔
اس امر کا اظہارمرکزی انہوں نے مرکزی دفتر106 راوی روڈ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کویت کے امیر مولانا عارف جاوید محمدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھول گیا ہے کہ نائن الیون واقعہ کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے، بھارت کا تو ایک پتا تک نہیں ٹوٹا پاکستان میں دہشتگردی کے نام پر ساٹھ ہزار کے لگ بھگ سویلین، فوجی پولیس اہلکاربچے بوڑھے اور عورتیں شہید ہو چکے ہیں سات لاکھ سے زائد افراد گھروں سے بے گھر ہوچکے، نہ جانے ابھی کتنے جنازوں کو کندھے دینے باقی ہیں ہر طرف بارود کی بو، بموں کی گھن گرج اور بندوقوں کی تڑتڑاہٹ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.