Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 25 جنوری 2016 21:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان، اعجاز احمد چوہدری، شعیب احمد صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال، آجاسم شریف، میاں جاوید علی،شبیر سیال نے سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عبدالعلیم خان ، اعجاز احمد چوہدری ، شعیب صدیقی ، میاں اسلم اقبال، آجاسم شریف، میاں افتخار، میاں جاوید علی سمیت پارٹی رہنماؤں نے نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :