جے یو پی نیاز ی کی مجلس عاملہ کا اجلاس، افغانستان کے راستے بھارت کی مداخلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ
چودھری نثار طالبان او رداعش کے سہولت کار کا کام کررہے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پختہ نظریات کے حامل کو وزیر داخلہ تعینات کیا جائے،پیر معصوم نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں علما اہل سنت کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ
پیر 25 جنوری 2016 21:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے راستے بھارت کی مداخلت اور دراندازی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کے لئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔
جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ جہاد افغانستان سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی نرسریاں اب بند ہونی چاہیں۔ پانی سر سے گذر چکا ہے۔مگر افسوسناک اور قابل مذمت بات ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو صرف امن مذہبی طبقات کے خلاف استعمال کیا گیا۔(جاری ہے)
نفرت آمیز تقاریر کے نام پر مساجد سے لاوڈ سپیکرز اتروائے گئے۔
مدارس پر چھاپے مار ے گئے۔ جبکہ صوبائی حکومتوں نے نام تبدیل کرنے والی دہشت گرداور انتہا پسند کالعدم تنظیموں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ طالبان او رداعش جیسی انتہا پسند تنظیموں کی وکالت کرنے اور ان کے لئے ریکروٹمنٹ کرنے والے اسلام آباد کے جرائم پیشہ مولوی کی منفی سرگرمیوں پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پردہ ڈال کر سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو نہ صرف ناکام بنانے کی سازش میں ملوث ہیں بلکہ طالبان اور داعش کے سہولت کار کا کام کررہے ہیں۔ جے یو پی کی مجلس عاملہ نے واضح کیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر داخلہ کسی ایسے شخص کو بنائیں جس کے دہشت گردوں کے خلاف نظریات پختہ ہوں ، ان ناسوروں کے لئے نرم گوشہ نہ رکھتے ہوں،ورنہ جنوبی پنجاب سمیت کسی بھی علاقے میں آپریشن کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔ کیونکہ باچا خان یونیورسٹی اور آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ی افغانستان سے ہی آئے اور انہیں موقع واردات پر پہنچانے والے مقامی سہولت کار ہی تھے۔ اجلاس میں علما اہل سنت کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اور اتحاد اہل سنت کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.