عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی شروع کر دی
نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں لاہور کے تاجروں ،دکانداروں سے روزگار چھینا جارہا ہے
پیر 25 جنوری 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا، اس ضمن میں لاہور کے 5 صوبائی حلقوں میں تنظیمی کوآرڈینیٹر بھی مقر کر دئیے گئے ہیں،اس حوالے سے خصوصی اجلاس چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں احمد نواز انجم، میاں طاہر یعقوب، راجہ زاہد، ساجد بھٹی، چودھری اعظم گجر، مرزا حنیف صابری، ثاقب بھٹی، چودھری علی حسن، اصغر ساجد، حاجی محمد اسحاق، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ، بدیع الزمان ،حامد جمیل و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ لاہور کے عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں وہ ان کا روزگار چھین رہے ہیں،بالخصوص لاہور کے تاجر اس وقت نام نہاد میگا ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے سخت مشکل میں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مظلوم تاجروں ،مزدوروں کی آواز بنے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی تجوریاں بھرنے والے ظالموں سے نجات دلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف لاہور کے 80فیصد عوام گنداپانی پی رہے ہیں دوسری طرف میٹرو اور اورنج ٹرین کے نام نہاد منصوبوں پر قومی خزانے کے کھربوں روپے لوٹائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام جب تک اکٹھے نہیں ہونگے ان کے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری واحد قومی لیڈر ہیں جن میں ظالموں کے خلاف لڑنے کا حوصلہ ہے اور وہ مصلحت سے پاک کلمہ حق بلند کرنے کی قوت سے مالا مال ہیں۔میجر(ر) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کو لاہور میں منظم کرنا اور عوام کی متحرک جماعت بنانا میرا مشن ہے ،اس کیلئے میرا تن ، من دھن سب حاضر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کام اپنی ذات کیلئے بلکہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے ایک باوقار ملک بنانے کیلئے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جتنی بھی جماعتیں میدان میں موجود ہیں ۔انہوں نے قوم کو مایوس کیا، ہم قوم کو اکٹھا کر کے پاکستان کو ظالموں کے شکنجے سے واگزار کروائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.