پی پی ا ے کے رہنماؤں کی لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے نئے منتخب اراکین کو مبارکباد
پیر 25 جنوری 2016 21:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد، صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری،صدر سر گنگا رام ہسپتال طلعت سجاد ، صدر پی آئی سی حافظ دلاور ، صدر میوہسپتال تنویر بھٹی، چیئر مین شاہدرہ ہسپتال کامران بیگ، صدر سروسز ہسپتال شیخ نصرت، صدر جناح ہسپتال محمد اکبر، صدر مینٹل ہسپتال سیف الرحمان و دیگر نے لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔
ترجمان پی پی اے شعیب انور چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین عامر ملک صدر، نگار خرم نائب صدر، ہما صدف جنرل سیکرٹری، صابر اعوان فنانس سیکرٹری اور محمد سلمان چوہدری کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو نے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے چیف الیکشن کمشنر سید سجاد کاظمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بر وقت شفاف اور غیر جاندارانہ انتخابات کروائے۔
جس کی وجہ سے لاہور ہیلتھ رپورٹرزکی ایک اچھی اور ایماندار لیڈر شپ منتخب ہوئی ۔ہیلتھ پروفیشنلز کو درپیش مسائل اور ہیلتھ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچانے میں ہیلتھ رپورٹرزاہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نو منتخب آراکین ہیلتھ پروفشنلز کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور غریب عوام الناس تک بہتر سہولیات پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ نو منتخب اراکیں ایمانداری اور خلوصِ نیت سے اپنے فرائض ِ منصبی سر انجام دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.