وزیراعظم کے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے بار ے خبریں بے بنیاد ہیں ، نوازشریف چارسدہ واقعہ پر ڈیووس سے رابطے میں تھے ، وزیر اعظم کے حکم پر وفاقی وزراء فوری جائے وقوعہ پر پہنچے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 21:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف چارسدہ واقعے پر ڈیووس سے رابطے میں تھے ، وزیر اعظم کے حکم پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن اور میں خود حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے تھے، پیر کوکوئی اعلیٰ سطح اجلاس نہیں بلایا گیا تھا ، ۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو کوئی اعلیٰ سطحی اجلاس نہیں بلایا تھا جس کے منسوخ ہونے کی خبر میڈیا میں چل رہی ہے ۔ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ چارسدہ حادثے میں وزیر اعظم پوری طرح رابطے میں تھے اور ان کے حکم پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن اور میں خود جائے حادثہ پر گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.