پاکستان اے نے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ لائنز کو 17 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

پاکستان کے خرم منظور کو میچ میں 113 بنانے پر مین آف دی میچ قرار، چوتھا ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا

پیر 25 جنوری 2016 21:43

پاکستان اے نے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ لائنز کو 17 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ لائنز کو 17 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ لائنز کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے ،انگلینڈ لائنز کی ٹیم 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے جام وینس 102، سیم بلنگس51، لیام داوسن41 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان اے کی جانب سے محمد نواز نے 3 محمد عباس نے 2زوہیب خان ، احسان عادل اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان اے کے خرم منظور کو میچ میں 113 بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے پاکستان اے کی جانب سے خرم منظور نے تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے جب کہ فخر زمان 51فواد عالم 40 زین عباس 24 اور زوہیب خان 21 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ لائنز کی ٹیم 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

انگلینڈ لائنز کی جانب سے جام وینس 102، سیم بلنگس51، لیام داوسن41 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان اے کی جانب سے محمد نواز نے 3 محمد عباس نے 2زوہیب خان ، احسان عادل اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان اے کے خرم منظور کو میچ میں 113 بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :