بھارت آئندہ سال پاکستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو پہلے اسے رواں سال پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہوگی ،وہ بھی وہاں جہاں ہم کہیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی
پیر 25 جنوری 2016 21:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت آئندہ سال پاکستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو پہلے اسے رواں سال پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہوگی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے مرحلے میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنی تھی جو کہ نہ ہو سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اب اگر بھارت آئندہ سال اپنی ہوم سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو رواں برس اسے پاکستان کی ہوم سیریز کھیلنی ہوگی، جہاں ہم کہیں گے۔'نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 'اگر ہماری سیریز نہیں ہوتی تو پھر ہم بھی کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔(جاری ہے)
انھوں نے رواں برس سیریز کے حوالے سے کہا کہ 'ہم بھارت کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے لیے رواں برس ستمبر میں 10 سے 15 دن نکال سکتے ہیں لیکن ہم ان کی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ہم انھیں وقت نکالنے کی تجویز ضرور پیش کریں گے لیکن اگر وہ نہیں کھیل سکتے تو پھر آئندہ برس ان کی ہوم سیریز کے لیے جو وقت ہم نے مختص کیا ہوا ہے اس میں انھیں دبئی یا سری لنکا آ کر پہلے ہماری ہوم سیریز کھیلنی ہوگی۔'ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دسمبر میں ہونے والی پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے لیے بھی بھارت کی جانب سے اس سیریز کو مختصر کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی اور اب ان کے بقول انوراگ ٹھاکر کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ رواں برس بھارت پاکستان کے خلاف کوئی سیریز نہیں کھیل سکتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 'جب تک بھارتی حکومت اجازت نہیں دیتی تب تک ان کے بورڈ سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔''بی سی سی آئی سے بات کرنے کا کیا فائدہ، پہلے بھی ہم نے آخری وقت تک سب کچھ کیا اور وہ ہمیں یقین دلاتے رہے کہ سیریز ہو جائے گی لیکن اب آئندہ تین یا چار ماہ کے دوران اگر ان کی حکومت اجازت دے دیتی ہے تو پھر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.