سنچورین ٹیسٹ ، ربادا نے وقار یونس کا منفرد عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 25 جنوری 2016 21:49

سنچورین ٹیسٹ ، ربادا نے وقار یونس کا منفرد عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

سنچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) جنوبی افریقا کے فاسٹ بالر ربادا 20 برس کی عمر میں ون ڈے اور ٹیسٹ اننگز میں 6 یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں ، پاکستان کے موجود ہیڈ کوچ وقار یونس یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بولر تھے ،ربادا نے وقار یونس کا 26 سالہ پرانا منفرد عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ۔ ربادا 20 برس کی عمر میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 6 یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے باﺅلر بن گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ وقار یونس نے 1990ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 7 اور اس کے بعد ون ڈے میچ میں بھی 7 وکٹیں لیکر بیس برس کی عمر میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ ربادا نے انگلینڈ کے جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ربادا نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں 6 وکٹیں لی تھیں ، اس کے ساتھ ہی وہ دونوں ٹیسٹ اور ون ڈے میں چھ یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ۔