خرم منظور کی شاندار سنچری،پاکستان اے نے انگلینڈلائنز کو تیسرے ون ڈے میں 17 رنز سے ہرا دیا

پیر 25 جنوری 2016 22:30

خرم منظور کی شاندار سنچری،پاکستان اے نے انگلینڈلائنز کو تیسرے ون ڈے ..

دبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈلائنز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، انگلینڈلائنز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈلائنز کی ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 271 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جیمز ونس کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 288 رنز بنائے، خرم منظور 113 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فاخرزمان 51، زین عباس 24، آصف ذاکر 12 اور محمدنواز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کیورن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انگلینڈلائنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان جیمز ونس نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستانی باؤلرز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا اور ان کی 102 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی،ثام بیلنگز 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

محمدنواز نے3، محمدعباس نے دو جبکہ زوہیب خان، احسان عادل اور فاخرزمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

متعلقہ عنوان :