آملہ ٹیسٹ میچ میں سنچری اور نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چھٹے جنوبی افریقن پلیئر بن گئے

آملہ نے گیری کرسٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پیر 25 جنوری 2016 22:30

آملہ ٹیسٹ میچ میں سنچری اور نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چھٹے جنوبی ..

سینچورین ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آملہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سنچری اور دوسری میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چھٹے جنوبی افریقن پلیئر بن گئے، اس کے علاوہ انہوں نے گیری کرسٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا اور ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پروٹیز کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے، جنہوں ں ے 13289 رنز بنا رکھے ہیں، سمتھ 9265 رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈی ویلیئرز 8074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی آملہ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا، وہ مسلسل دوسری سنچری سے صرف چار رنز کی دوری پر تھے کہ براڈ نے ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر دیا اور وہ کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے 96 رنز کی اننگز کھیل کر ہم وطن بلے باز گیری کرسٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، کرسٹن نے 7289 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 92 میچز میں 7358 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 25 شاندار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :