جوہانہ کونتا 32 برس بعد گرینڈسلام ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی برطانوی پلیئر بن گئیں

پیر 25 جنوری 2016 22:33

جوہانہ کونتا 32 برس بعد گرینڈسلام ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچنے ..

میلبورن ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) برطانیہ کی جوہانہ کونتا، آزارینکا، اینجلیق کربر اور شوئی زیانگ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جوہانہ 32 برس بعد کسی گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی پلیئر بن گئیں، آخری بار برطانیہ کی خاتون پلیئر جوڈیوری نے 1984ء میں ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ نے عمدہ کھیل کی بدولت حریف روسی پلیئر ایکامکارووا کو 4-6، 6-4 اور 8-6 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے بیک کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کی، چین کی شوئی زیانگ نے میڈیسن کیز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ وکٹوریہ آزارینکا نے سٹرائیکووا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔