ڈوپنگ اسکینڈل،روس نے 800 میٹردوڑ کی یورپین چیمپئن ایرینا پر دو برس کی پابندی عائد

پیر 25 جنوری 2016 22:33

ڈوپنگ اسکینڈل،روس نے 800 میٹردوڑ کی یورپین چیمپئن ایرینا پر دو برس کی ..

ماسکو ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) روس کی اولمپک کمیٹی (آر او سی) نے ڈوپنگ اسکینڈل میں یورپین 800 میٹر دوڑ کی سلور میڈلسٹ ایرینا مراچیووا سمیت چار ایتھلیٹس پر پابندیاں عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ریس واکر اینا پر بھی دو برس کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ ماریا نیکولیوا اور یلیینا کو چار، چار برس کیلئے معطل کر دیا گیا۔ گزشتہ برس نومبر میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے ڈوپنگ اسکینڈل میں روس پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی اور آر او سی نے اس کے بعد پہلی بار ایتھلیٹس کو سزائیں سنائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :