فوج کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے باعث آرمی چیف کو اپنی مدت ملازمت کے حوالے سے اعلان کرنا پڑا: معروف صحافی عارف حمید بھٹی

muhammad ali محمد علی پیر 25 جنوری 2016 22:34

فوج کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے باعث آرمی چیف کو اپنی مدت ملازمت کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فوج کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے باعث آرمی چیف کو اپنی مدت ملازمت کے حوالے سے اعلان کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آرمی چیف رواں برس نومبر کے ماہ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے اب معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اس اعلان کی وجوہات پر سے پردہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

عارف حمید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے سے اتحاد کرکے فوج پر ان کیخلاف کاروائی نہ کرنے کیلئے شدید دباو ڈالا جا رہا ہے۔ ایک وفاقی وزیر کے ذریعے آرمی چیف کو پیغام پہنچایا کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت تیار ہے۔ تاہم آرمی چیف نے اس وزیر کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے بالکل دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا ہے کہ فوج کیخلاف شدید مہم چلائی جا رہی تھی جس کے باعث آرمی چیف کو اپنی ریٹائرمنٹ سے 10 ماہ قبل ہی توسیع نہ لینے کا اعلان کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :