پاسپورٹ پر ویزا لگانے اسلام آباد بھیجی گئی گاڑی کا کرایہ وزیر خزانہ نے اپنی جیب سے ادا کیا، بیجنگ سے آنے والی پرواز کا رخ خراب موسم کے باعث لاہور کی طرف موڑا گیا تھا، وزیر خزانہ کو وزیراعظم کے وفد کے حصہ کے طور ایران کے سفر کیلئے ویزا کی فوری ضرورت تھی

ترجمان پی آئی اے کی وضاحت

پیر 25 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے پر جاری ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ پر ویزا لگانے کیلئے گاڑی بھیجنے کے لئے مبینہ ادائیگی کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سے واپس آنے والی پرواز جس پر وفاقی وزیر خزانہ سوار تھے، کا رخ خراب موسم کے باعث لاہور کی طرف موڑا گیا تھا۔

وزیر خزانہ کو وزیراعظم کے وفد کے حصہ کے طور ایران کے اگلے سفر کیلئے ویزا کی فوری ضرورت تھی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ویزا لگانے کیلئے اسلام آباد بھیجنے کے لئے گاڑی کے کرایہ کی مد میں دی گئی رقم پی آئی اے کو واپس کر دی گئی تھی اور اسحاق ڈار نے یہ رقم پی آئی اے کو اپنی جیب سے ادا کی۔