پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے سکولوں کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلان

سکول ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی اطلاعات پر بند کیئے گئے ہیں:ذرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث کیا ہے تاہم محکمہ داخلہ پنجاب کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی اطلاعات پر بند کیئے گئے ہیں‘ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور حساس ادارے کو بعض ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ دہشت گرد پنجاب میں سکولوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند روزقبل پنجاب خصوصا لاہور کے کئی تعلیمی اداروں اور ہسپاتوں سمیت مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مشقیں کی گئی ہیں-پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق صوبہ بھر میں سکول26جنوری سے31جنوری تک بند رہیں گے اور اس حکم نامے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری ونجی سکولوں پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :