پشاور : ناقص سکیورٹی پر 200 نجی و سر کاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 11:21

پشاور : ناقص سکیورٹی پر 200 نجی و سر کاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : پشاورپولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کینٹ ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تین دنوں کے دوران ناقص سکیورٹی انتظامات پر تقریباً 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ایکٹ کےتحت ناقص سکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال تک کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدٍنظر رکھتے ہوئے صرف جُرمانے کئےجارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :