کالعدم تنظیم سے رابطوں کا الزام، لاہور سے نجی یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 11:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) کالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو کالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حساس اداروں نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا اور مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔ واضح رہے کراچی میں بھی کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بھی القاعدہ کو فنڈنگ اور سانحہ صفورا میں سہولت کار ہونے کے الزام میں نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :