آسکر آیوارڈ کیلئے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بڑی کامیابی ہے‘مہوش حیات
منگل 26 جنوری 2016 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی اداکارہ وآئٹم گرل مہوش حیات نے کہا ہے کہ آسکر آیوارڈ کے لیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے ۔فلمسازی کے معیارمیں بہتری نے روٹھے ہوئے فلم بینوں کو دوبارہ سے سینماگھروں تک پہنچا دیا ہے۔
منفرد موضوعات پربننے والی ایکشن ، رومانس اورمزاح سے بھرپورفلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اگراسی طرح فلمسازی کے شعبے میں تعداد کے ساتھ معیارکا خیال رکھا گیا تووہ دن دورنہیں جب پاکستانی فلمیں اوران سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں فلم ایک ایسا شعبہ ہے جولوگوں کے سب سے قریب ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، جوان کے کام کوپسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئرسٹائل ، جیولری ، جوتے اوردیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔ یہ ایک فلم اسٹارکی سب سے بڑی خوبی اورکامیابی مانی جاتی ہے۔ آج کا دورجدید ٹیکنالوجی ہے اوراب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے، اسی طرح فلمسازی کے کام اوراس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے۔اب کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے میں نمایاں کام کررہا ہے۔ ان کی بدولت جہاں نوجوان فلم میکرمنفرد موضوعات پرفلمیں بنارہے ہیں،وہیں کمرشل ازم کے فروغ اورکارپوریٹ سیکٹرکی پراڈکٹس کی تشہیربھی بڑی خوبی سے ہورہے ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جس بحران سے دوچارتھی، اس کی بہتری کی بات کرنا ایک دورمیں بالکل جھوٹ لگتا تھا مگراب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔نوجوان فلم میکراورفنکارمل کرایک ایسے ٹریک پرآگے بڑھ رہے ہیں جس کے ذریعے بہت جلد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پالیں گے۔ آسکرایوارڈز تک پاکستانی فلموں کاپہنچنا ایک دورمیں خواب لگتا تھا مگراب ہماری فلموں کی نامزدگی ہونے لگی ہے اوروہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں نا صرف آسکر ایوارڈ جیتاکریں گی بلکہ ہمارے فنکاروں کوہالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوا کرے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.