خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی‘ودیا بالن
منگل 26 جنوری 2016 11:45
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)ماضی میں شادی اور بچے بالی ووڈ اداکاراوٴں کے لیے کیرئیر ختم ہونے کی نشانی سمجھے جاتے تھے مگر آج کی اسٹارز اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔کچھ سال پہلے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرنے والی 38 سالہ اداکارہ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ شادی اور عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھاکہ ہم سب کے ارد گرد تبدیلی آتی ہے، خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں۔
پہلے سمجھا جاتا تھا کہ ایک اداکارہ کی بولی وڈ میں زندگی کم دورانیے کی ہوتی ہے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔ودیا فلموں میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں، جو کہ مختلف سماجی مسائل پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔(جاری ہے)
ودیا کا دوسری اداکاراوٴں کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا ’عمر اب صرف نمبر بن کر رہ گئی ہے، کاجول آج بھی اسی طرح اداکاری کر رہی ہیں، ان کے بچے بھی ہیں۔
ایشوریا ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کچھ سالوں کا وقفہ لینے کے بعد وہ پھر سے اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی طرح بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور اپنے کیرئیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں، اور زیادہ تر اداکاراوٴں کی عمر 30 سال سے زائد ہے‘۔’دی ڈرٹی پکچر‘ اور ’کہانی‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ودیا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں مزید فلموں میں کام کرنے کی آفر مل رہی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.