امریکہ میں تباہی مچانے والاطوفان برطانیہ پہنچ گیا ،سکاٹ لینڈ اورویلز میں شدید بارشوں کا امکان
منگل 26 جنوری 2016 11:50
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) امریکا میں تباہی مچانے والے طوفان جونز نے برطانیہ کا رخ کرلیا،اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جونز کے زیر اثر اسکاٹ لینڈ، ویلز سمیت برطانیہ کے مغربی علاقوں میں 4 انچ تک بارش ہوسکتی ہے ، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھر تائیوان کے علاوہ چین ، ہانگ کانگ اور جاپان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، تائیوان میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ہوگیا ہے ، جنوبی کوریا بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں 500 کے قریب پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جبکہ ایک جزیرے پر موجود ہزاروں سیاح محصور ہوکررہ گئے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ہانگ کانگ کا درجہ حرارت 3 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو پچھلے 60 برس میں کم ترین درجہ حرارت ہے۔
مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں میں پہلی مرتبہ برفباری دیکھی گئی ہے ،جن میں جنوبی چین کے گوانگ زو اور شینزین کے بعض علاقے ، جاپان میں اوکی ناوا جزیرہ اور دیگر خطے شامل ہیں۔جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ شدید ٹھنڈ سے 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر امریکہ کے مشرقی علاقوں میں تاریخ کے دوسرے بدترین سرد طوفان کی زد میں ا?نے کے بعد اب متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور صفائی کا کام جاری ہے۔ واشنگٹن شہر میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا ہے ، تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر پیر کو بند رکھے گئے۔ واشنگٹن میں حکام کا کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کے پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں،واشنگٹن اور اس کے گرد و نواح میں اسکول اب بھی بند ہیں جب کہ کانگریس میں متعدد مسودہ قانون پر ہونے والی رائے شماری ملتوی کر دی گئی ہے ، تاہم سپریم کورٹ نے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.