پاکستان کا ویلنگٹن میں 26 سال سے برقرار ریکارڈ ٹوٹ گیا

منگل 26 جنوری 2016 11:54

پاکستان کا ویلنگٹن میں 26 سال سے برقرار ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بیسن ریزرو ویلنگٹن پر 26 سال سے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں 1990ء سے ہر فارمیٹ میں ناقابل شکست تھی اور اسے کسی بھی میچ میں میزبان کے ہاتھوں شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان اس دوران چار ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جس میں سے تین میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی جبکہ 2011ء میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا ۔ 1990ء کے بعد سے اب تک دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچوں میں ویلنگٹن میں مدمقابل آئیں اور تینوں مرتبہ فتح نے پاکستان کے قدم چومے جبکہ دونوں کے درمیان اب تک اس گراؤنڈ پر کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا گیا ۔ پیر کو کھیلے گئے میچ میں کیویز نے 70 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو 26 سال سے برقرار اس ریکارڈ سے محروم کردیا ۔